ہندوستان کا سیریز میں صفایا ، نیوزی لینڈ 3-0 سے کامیاب

   

Ferty9 Clinic

میٹ مونگانموئی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے دورہ پر ونڈے سیریز میں شرمناک شکست برداشت کرنی پڑی ہے جیسا کہ سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلہ میں بھی ہندوستانی ٹیم کو پانچ وکٹوں کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ دوسری جانب میزبان ٹیم جسے اس سے قبل کھیلے گئے پانچ مقابلوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں 5-0 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی جس کے بعد اس نے ونڈے میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے تین مقابلوں کی سیریز کو 3-0 سے اپنے نام کرلی۔ آج یہاں کھیلے گئے تیسرے مقابلہ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پھر ایک مرتبہ ہندوستان کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا تھا جس نے کے ایل راہول کی شاندار سنچری کی بدولت 296/7 رنز اسکور کئے۔ جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ نے مارٹن گپل، ہینری نکولیس اور لوور آرڈر میں گرانڈ ہوم کی برق رفتار ناقابل تسخیر نصف سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے مطلوبہ نشانہ 47.1 اوورس میں 300/5 کی شکل میں حاصل کرلیا۔ اس مقابلہ میں بھی ہندوستان کی شروعات ناقص رہی جیسا کہ 8 کے مجموعی اسکور پر مینک اگروال (1) اور 32 کے مجموعی اسکور پر ویراٹ کوہلی (9) کا نقصان برداشت کرنا پڑا جس کے بعد پارتھیوشا (40) اور سریاش ایر (62) نے ابتدائی نقصانات سے ٹیم کو باہر نکالا۔ ہندوستان کیلئے کے ایل راہول نے 113 گیندوں میں 9 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 112 جبکہ منیش پانڈے نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کیلئے بینٹ نے 64 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کیلئے مارٹن گپل (66)، نکولاس (80) کے بعد گرانڈ ہوم نے 28 گیندوں میں 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 58 رنز اسکور کئے۔ ہندوستان کیلئے چہل نے تین وکٹ لئے ۔ نکولاس کو مقابلہ کا اور راس ٹیلر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔