ہندوستان کا عمران خان کوکشمیر پر سخت جواب

   

نیویارک۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کا سخت لہجے میں جواب دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے نے ہندوستان کا رائٹ ٹو رپلائی کا حق استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستان کے داخلی معاملات کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کر کے اور جھوٹ پھیلا کر ہندوستان کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو فوراً بحال کرنے اور وہاں انسانی حقوق کی پامالی کو فوراً بند کرنے پر بھی زور دیا تھا۔ اس کے جواب میں ہندوستانی سفارتکار نے واضح الفاظ میں کہا کہ جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کا داخلی معاملہ ہے۔