نئی دہلی، 7 اگست (آئی اے این ایس) اے ایف سی انڈر17 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کے لیے ہندوستان کو ایران، فلسطین، چائنیز تائی پے اور لبنان کے ساتھ گروپ ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔ قرعہ اندازی کوالالمپور میں اے ایف سی ہاؤس میں ہوئی۔ گروپ ڈی کے میچز22 سے 30 نومبر 2025 تک احمدآباد کے دی ارینا اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ 22 نومبرکو فلسطین کے خلاف کھیلے گا، جبکہ آخری مقابلہ 30 نومبرکو ایران سے ہوگا۔ ہندوستان کا شیڈول۔ 22 نومبر: فلسطین بمقابلہ ہندوستان۔ 26 نومبر: ہندوستان بمقابلہ چائنیز تائی پے۔ 28 نومبر: ہندوستان بمقابلہ لبنان۔ 30 نومبر: ایران بمقابلہ ہندوستان ۔38 ٹیموں کو سات گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔