ہندوستان کا پاکستان پر فضائیہ حملہ ، ۳۰۰؍ دہشت گرد ہلاک ہونے ہندوستان کادعویٰ

,

   

پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا ’بدلہ‘ تصور کیے جانے والے پاکستان مقبوضہ کشمیر پر ہندوستانی فضائیہ کے حملے نے پاکستان میں افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 26 فروری کی صبح تقریباً 3.30 بجے 12 میراج جنگی طیاروں نے پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ، چکوٹھی اور مظفر آباد علاقے میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر کم و بیش 1000 کلو گرام کا بم گرایا۔ اس بم اندازی میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 300 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

حملہ میں جیش محمد کے تین کنٹرول روم بھی پوری طرح تباہ ہو گئے۔ آئی اے ایف ذرائع اس حملہ کو پاکستان پر ’ائیر اسٹرائیک‘ قرار دے رہے ہیں۔ حملہ کے بعد ایک طرف جہاں پاکستان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے، وہیں ہندوستان میں بھی پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں کابینہ کمیٹی کی میٹنگ چل رہی ہے۔