نئی دہلی:آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کو کہا کہ ہندوستان میں رہنے والا ہر شخص ’ہندو‘ ہے اور تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ کسی کو بھی اپنی رسومات ادا کرنے کے طریقے بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آر ایس ایس سربراہ نے یہ بات چھتیس گڑھ کے سرگوجا ضلع میں امبیکاپور کے دفتر میں سویم سیوکوں کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان میں رہنے والا ہر شخص ‘ہندو’ ہے۔