ہندوستان کا ہر شہری 1.25 لاکھ روپئے کا قرض دار: کے ٹی آر

   


ملک کی معاشی صورتحال سے تلنگانہ کا معاشی موقف بہتر، ٹوئٹر پر نرملا سیتا رامن سے سوالات
حیدرآباد۔/4ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن سے ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ٹوئٹر پر سوالات کئے ہیں۔ تلنگانہ کی جانب سے حاصل کئے جانے والے قرض پر نرملا سیتا رامن کی تنقید کا کے ٹی آر نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں ملک کی معاشی صورتحال میں ابتری اور قرض میں غیر معمولی اضافہ کیلئے کون ذمہ دار ہے۔ 2014 تک آزادی سے 67 برسوں میں 14 وزرائے اعظم گذرے ہیں اس کے بعد نریندر مودی وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ گذشتہ آٹھ برسوں میں ہندوستان کا خسارہ 100 لاکھ کروڑ تک بڑھ چکا ہے اور ہندوستانی شہری پر 1.25 لاکھ کا قرض ہے۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ تلنگانہ میں جاریہ سال فی کس آمدنی 2.78 لاکھ ہے جبکہ قومی سطح پر فی کس آمدنی 1.49 لاکھ ہے۔ تلنگانہ میں مجموعی پیداوار پر خسارہ 23.5 فیصد ہے جو ملک کی 28 ریاستوں میں 23 ویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی معاشی صورتحال مرکز کی صورتحال سے بہتر ہے۔ واضح رہے کہ نرملا سیتا رامن نے ظہیرآباد لوک سبھا حلقہ کے انچارج کی حیثیت سے دورہ کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مرکزی اسکیمات کے نام تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا۔ر