نئی دہلی : پولینڈ میں راوں یوتھ ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں ہندوستان نے کامیاب آغاز کیا ہے جیسا کہ پونم نے 57کیلو گرام اور ونکا نے 60 کیلو گرام زمرہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پونم نے کولمبیا کی ویلیریا ونڈوزا کو 5-0 سے شکست دی جبکہ ونکا نے روسی باکسر ڈاریا پینٹلیوا کو 3-2 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنلز میں بھی ہندوستانی باکسر کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔