ہندوستان کسی کو مایوس نہیں کرتا: مودی

   

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں کہا کہ ہندوستان کسی کو مایوس نہیں کرتا ہے ۔اپنے گجرات دورے کے دوسرے دن مسٹر مودی نے آج مہاتما مندر، گاندھی نگر میں ‘سیمیکون انڈیا 2023’ ایونٹ کا افتتاح کیا کرتے ہوئے کہا”ہم سب نے گزشتہ برس سیمیکان انڈیا کے پہلے ایڈیشن میں حصہ لیا تھا۔ تب بحث یہ تھی کہ ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں سرمایہ کاری کیوں کی جائے ۔ لوگ پوچھ رہے تھے کہ ‘سرمایہ کاری کیوں کریں’، اب ایک سال بعد مل رہے ہیں، تو سوال بدل گیا ہے ۔ اب کہا جا رہا ہے کہ ‘سرمایہ کاری کیوں نہیں کی جائے ‘۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ صرف سوال ہی نہیں بدلا ہے بلکہ ہوا کا رخ بھی بدل گیا ہے ۔ آپ سب نے یہ رویہ بدلا ہے آپ سب کی ساری کوششوں سے بدلا ہے ۔ اس لیے میں یہاں موجود تمام کمپنیوں کو اس اعتماد کو ظاہر کرنے کے لیے یہ پہل کرنے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔