ممبئی: ملک میں موجود بنگلہ دیشیوں او رپاکستانیوں کو ہر حال میں ملک چھوڑ کر جانا ہوگا۔ ہندوستان کے مسلمان سچے ہندوستانی ہیں انہیں مظاہرے و احتجاج کے ذریعہ طاقت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ این ایم سی سربراہ راج ٹھاکرے نے جنوبی ممبئی میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج غیر قانون طور پر ملک میں مقیم پاکستانیوں او ربنگلہ دیشیوں کو باہر نکالنے کے لئے کیا جارہا ہے۔۔انہوں نے اسے صفائی مہم قرار دیا۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ سی اے اے کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں ستائی جانے والی اقلیت کوپناہ دینا ہے لیکن مسلمان اس معاملہ کو سمجھ نہیں پارہے ہیں اور ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں۔
Raj Thackeray, Maharashtra Navnirman Sena (MNS) in Mumbai: I don't understand why the Muslims who were protesting against the Citizenship Amendment Act, were doing so. CAA is not for the Muslims who were born here. To whom are you showing your strength? pic.twitter.com/LNz7gZT3N2
— ANI (@ANI) February 9, 2020
انہوں نے کہا کہ مسلمان سی اے اے کی مخالفت کیوں کررہے ہیں جبکہ یہ قانون ملک میں رہ رہے مسلمانوں کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے خلاف نہیں ہیں،وہ ہمارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانون افراد ملک میں داخل ہوکریہاں کی معیشت کو خراب کررہے ہیں۔ ملازمتوں پر قبضہ کرلیا ہے، ہماری خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، جرائم اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں جبکہ مراٹھی مسلمان فتنہ و فساد نہیں کرتا۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ ہندوستان کوئی دھرم شالہ نہیں ہے کہ بیرون ملک سے لوگ آئیں اور آسانی سے یہاں بس جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چچا زاد بھائی اور چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے سے ا س معاملہ میں بات چیت کرنا بیکار ہے وہ اس معاملہ کو مرکز سے رجوع کریں گے۔