ہندوستان کوہلی کیلئے ورلڈکپ جیتنے کی کوشش کرے گا:سہواگ

   

نئی دہلی۔ ہندوستانیسابق اوپنر وریندر سہواگ نے اظہارکیا کہ پوری قوم ویراٹ کوہلی کو ورلڈ کپ ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھنے کی بے تابی سے منتظر ہے، یہ یاد کرتے ہوئے کہ ایم ایس دھونی کی قیادت میں انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے2011 میں سچن تنڈولکر کے لیے اپنا سب کچھ دیا۔کوہلی نے 274 ونڈے میچوں میں 57.32 کی اوسط کے ساتھ 12,898 رنزکے شاندار ریکارڈز درج کئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کوہلی ایم ایس دھونی کی قیادت میں2011 کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ تھے۔ہندوستان کوہلی کی کپتانی میں 2019 کے ورلڈ کپ میں گیا تھا لیکن وہ سیمی فائنل میں ناک آؤٹ ہوگیا تھا۔ اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے سہواگ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کوہلی ہمیشہ اپنا صد فیصد دیتا ہے اور اس نے پیش قیاسی کی کہ ٹورنمنٹ میں کھیلنے کا معیار ان کی رنز بنانے کی صلاحیت کے حق میں ہوں گی۔ہم نے وہ ورلڈ کپ تنڈولکر کے لیے کھیلا تھا ۔ ویراٹ کوہلی اب وہی ہیں، ہر کوئی ان کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کرے گا۔