ہندوستان کو ایک دن میں 309 رن بنانے ہوں گے

   

سڈنی: ہندوستان نے آسٹریلیا سے ملے 407 رن کے کافی مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زوردار شروعات کی لیکن اس کے بعد دونوں اوپنروں کے وکٹ گنوانے دیئے ۔ ٹیم انڈیا نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے ے چوتھے دن اتوار کو اسٹمپ تک دو وکٹ کھوکر 98 رن بنالئے ہیں اور اسے میچ کے پانچویں دن جیت کے لئے 309 رن بنانے ہین جو ایک مشکل چیلنج ہے ۔ آسٹریلیا نے چوتھے دن چائے کے وقفہ تک اپنی دوسری اننگز چھ وکٹ پر 312 رن بناکر ڈکلیئر کیا۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں94 رن کی برتری حاصل تھی اور اس نے ہندوستان کے سامنے 407 رن کا مشکل ہدف رکھ دیا۔ہندوستانی اوپنروں روہت شرما (52) اور شبھمن گل (31) نے اس مشکل ہدف کا ہمت سے تعاقب کرنا شروع کیا اور پہلے وکٹ کے لئے 71 رن کی بہترین شراکت داری کی۔ دونوں بلے بازوں نے تیزی کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے رن حاصل کئے ۔ گل اپنی اننگز کو طویل نہیں کھینچ پائے اور 64 گیندوں میں چارچوکوں کی مدد سے 31 رن بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ مین آف دی میچ چتیشور پجارا، آنے کے ساتھ ہی ڈی آر ایس کا سہارا لیکر بچے ۔ جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر امپائر نے پجارا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیا لیکن پجارا نے فوراً ڈی آر ایس کا سہارا لیا اور امپائر کو اپنا فیصلہ بدلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ ہندوستان کے لئے یہ بڑی راحت کی بات تھی۔ اس وقت پجارا کا کھاتہ نہیں کھلا تھا۔