ہندوستان کو باآسانی ٹرافی جیتنا چاہئے :راجپوت

   

دبئی : متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے موجودہ کوچ اور ہندوستانی سابق کھلاڑ لال چند راجپوت کا ماننا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو چمپئنز ٹرافی آسانی سے جیتنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم بے حد جارحانہ کھیل رہی ہے اور جس انداز میں وہ کھیل رہے ہیں، یہ ٹورنمنٹ ان کے نام ہونا چاہیے۔ موجودہ ہندوستانی ٹیم بے حد جارحانہ نظر آرہی ہے۔ وہ ہر میچ میں حاوی رہنے اور جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ مخالف ٹیم کو میچ میں واپس آنے کا موقع نہیں دینا چاہتے۔ یہی ان کا رویہ ہے اور جس انداز میں وہ کھیل رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ چمپئنز ٹرافی باآسانی جیت لیں گے، لال چند راجپوت نے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ لال چند راجپوت نے اسٹاربیٹر ویراٹ کوہلی کی بھی زبردست تعریف کی، خاص طور پر پاکستان کے خلاف ان کی سنچری کے بعد انہیں بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی قرار دیا۔ ویراٹ کوہلی نے111 گیندوں پر 100 رنزکی شاندار اننگزکھیل کر ہندوستان کو 242 رنزکا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔ لال چند راجپوت نے ویراٹ کوہلی کو بڑے میچوں کا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ان کی زبردست تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کوہلی نے شاندار اننگزکھیلی، آپ جانتے ہیں، اور اس نے اپنا معیاردکھایا ۔ ہم ہمیشہ کنگ کوہلی کے بارے میں سوچتے ہیں اور میرا ماننا ہے کہ اس نے ایک بار پھر اپنی صلاحیت ثابت کر دی۔ بڑا میچ، بڑے میچ کا مزاج، بڑا میچ کھلاڑی، لال چند راجپوت نے کوہلی کیلئے کہا۔