ہندوستان کو بحریہ کے گن فروخت کرنے امریکہ کا فیصلہ

   

واشنگٹن ۔ 20 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس کانگریس کو اپنے اس منصوبہ سے آگاہ کیا کہ وہ ہندوستان کو ایک بلین امریکی ڈالر مالیتی بحریہ کے گن فروخت کرے گا جو اینٹی ایر کرافٹ اور ساحل پر بمباری وغیرہ کے خلاف استعمال کئے جاتے ہیں۔ ان کے حصول سے ہندوستانی بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ بی اے ایف سسٹم کی جانب سے تیار کردہ یہ ہتھیاروں سے ہندوستان کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔ ہندوستان ان ہتھیاروں سے اپنے سرحدوں کا مضبوطی کے ساتھ دفاع کرے گا۔ مجوزہ ہتھیاروںکی فروخت سے خطہ میں فوجی توازن میں تبدیلی نہیں آئے گی۔