ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں لڑکیوں کا اہم رول :مرمو

   

کوچی، 24 اکتوبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے لڑکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر میں اہم رول ادا کریں۔دروپدی مرمو نے آج کیرالا کے ایرناکولم میں سینٹ ٹریسا کالج کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ سینٹ ٹریسا کالج روحانی اقدار کے تئیں پختہ عزم کے ساتھ ہندوستان میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دے رہا ہے ۔ یہ سماجی تبدیلی اور قوم کی تعمیر میں ایک بہت بڑا تعاون ہے ۔ ہمیں ممتاز شخصیات کے وژن اور وراثت کو گہرائی سے تسلیم کرنا چاہیے ، جنہوں نے اس ادارے کی تعمیر کی اہم کردار ادا کیا اور ایک صدی کی مسلسل کامیابیوں کے ذریعے اس کی قیادت کی۔
شریمتی مرمو نے سینٹ ٹریسا کالج کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ ٹریسا کالج نے ملک میں خواتین کی تعلیم اور سماجی تبدیلی کو فروغ دینے میں ایک تاریخی رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا یہ ادارہ ایک صدی سے خواتین کے درمیان علم کی روشنی پھیلا رہا ہے اور اقدار اور ملک کی تعمیر کے تئیں اپنی مضبوط وابستگی کے ساتھ ان کی زندگیوں میں تبدیلی لا رہا ہے ۔”لیما کی سینٹ روز کی بانی مدر ٹریسا کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ کالج نے اپنی تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے ان کے عظیم نظریات کو آگے بڑھایا ہے ۔ خواتین کے بااختیار ہونے میں کیرالا کے نمایاں رول کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی کی 15 خواتین اراکین میں سے تین خواتین – امّو سوامی ناتھن، اینی مسکارینے اور دکشیانی ویلا یودھن کا تعلق کیرالا سے تھا۔