ہندوستان کو تمام ایس 400 میزائلس 2025ء تک سربراہ کئے جائیںگے : روس

   

ماسکو ؍ نئی دہلی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روسی ڈپٹی چیف آف مشن رومن بابو شکن نے جمعہ کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو 2025ء تک S-400 تمام ڈیفنس میزائلس سربراہ کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو جو میزائلس سربراہ کیا جانا ہے ان کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ یاد رہیکہ ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر 22 مارچ کو روس کا دورہ کریں گے اور 23 مارچ کو روس ۔ ہندوستان ۔ چین سہ ملکی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ S-400 میزائلس دراصل سابق میں استعمال کئے جانے والے S-300 میزائلس کی ایک بہتر شکل ہے جو صرف روسی دفاعی فورسیس کو ہی دستیاب تھے۔ اس کو الماز ۔ اینٹی نامی کمپنی تیار کرتی ہے اور 2007ء سے یہ روسی فوج کے زیراستعمال ہیں۔