ہندوستان کو ریسرچ اسکالر دانش خان پر فخر : موریہ

,

   

لکھنؤ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے مائیکرو بائیو لوجی ڈپارٹمنٹ کے ریسرچ اسکالر دانش نصر خان کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایمانداری اور لگن سے ملک کو ان پر فخر ہے ۔ موریہ نے کہا کہ گنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی لکھنؤ کے مائیکرو بائیولوجی ڈپارٹمنٹ کے ریسرچ اسکالر دانش نصر خان نے جب سے کورونا ٹیسٹنگ کی ذمہ داری سنبھالی ہے تب سے گھر نہیں گئے ہیں تاکہ بغیر وقت گنوائے کام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ‘کورونا وئیرئر’پر ملک کو فخر ہے ۔نائب وزیر اعلی نے پیر کو ٹوئٹ کر کہا کہ”دانش کورونا ٹیسٹنگ کی ذمہ داری سنبھا ل رہے ہیں۔ تین مارچ سے وہ گھر نہیں گئے ہیں تاکہ بغیر کوئی وقت گنوائیں کام کرسکیں۔انہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کا عزم کیا ہے ۔ ایسے کورونا وئیرئر کا استقبال ہے “۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے ہندوستان میں دستک دینے کے بعد دانش خان کو کورونا ٹیسٹنگ کی ذمہ داری ملی۔ انہوں نے اترپردیش کے ضلع اسپتالوں کے طبی کارکنوں کو ٹریننگ دی جس سے وہ نمونے اکٹھا کرنے ، پیکنگ کرنے و نمونوں کو لیب تک پہنچانے سے متعلق خامیوں کو دور کرسکیں۔ موریہ نے کہا کہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ پہلے جو میڈیکل ادارے وائرولوجی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے وہ اب پی سی آر مشینوں پر کام کرہے ہیں۔ مریضوں کی تعداد میں لگا تا اضافہ ہورہا ہے ۔اس لئے اس وقت تین شفٹ میں ان کی ٹیم کام کررہی ہے ۔ گذشتہ تین مارچ سے دانش خان اور ان کی ٹیم گھر نہیں گئی ہے ۔نائب وزیر اعلی نے کہا کہ ان کے والد کو ان کی فکر ہے ساتھ ہی ان پر فخر بھی ہے کہ وہ پوری ایمانداری سے اپنی ذمہ داری اداکررہے ہیں۔انہوں نے ملک کاسر فخر سے بلند کرنے کا عزم کیا ہے ۔