احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد کے سائنس سٹی میں ہفتہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سائنس کانفرنس کا افتتاح کیا اور کہا کہ آج کا نیا ہندوستان، جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان کے ساتھ ساتھ جے انوسندھان کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج جب ہندوستان چوتھے صنعتی انقلاب کی قیادت کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے، ہندوستان کی سائنس اور اس شعبے سے وابستہ لوگوں کا کردار بہت اہم ہے۔ سائنس سولیوشن کی، ایوولیوشن کی اور انوویشن کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو ریسرچ اور تحقیق کا مرکز بنانے پر زور دیا۔