ہندوستان کو سعودی عرب کیخلاف 4-0 کی شکست

   

الخبر(سعودی عرب) 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو آج یہاں سعودی عرب کے خلاف ہوئی کراری شکست کے بعد اے ایف سی انڈر 19 چمپئنس کوالیفکیشن سے بھی باہر ہونا پڑا ہے۔ مذکورہ مقابلہ میں میزبان سعودی عرب نے مقابلہ کے آغاز سے ہی ہندوستان پر دباؤ بنانا شروع کیا اور دوسرے ہی منٹ میں محمد خلیل مران نے گول کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو سبقت دلائی۔ مقابلہ کے دسویں منٹ میں سعودی عرب کو سبقت دوگنی کرنے کا موقع اُس وقت ملا جب احمد عباس نے دوسرا گول کیا۔ فلائیڈ پنٹو کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کو گولس کی تعداد میں تیسرا خسارہ اُس وقت برداشت کرنا پڑا جب عباس نے اپنا دوسرا اور مقابلہ کا تیسرا گول اٹھارویں منٹ میں مکمل کیا۔ 28 ویں منٹ میں عباس نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو 3-0 تک پہنچادیا۔