تروبا (ٹرینیڈاڈ)۔ بولروں خصوصاً فاسٹ بولروں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے یہاں برائن لارا اسٹیڈیم میں پہلے ٹی20 میں ہندوستان کو چار رنز سے شکست دی اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ بولروںکی شاندار اجتماعی کارکردگی نے ہندوستان کو ویسٹ انڈیزکو 20 اوورز میں 149/6 تک محدود کرنے میں مدد کی جب میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیزکی جانب سے کپتان روومین پاول (48 رنز) اور نکولس پورن (41 رنز) نے سب سے زیادہ اسکورکیا جبکہ دیگر بیٹرس زیادہ دیرکریز پر نہ ٹھہر سکے۔ہندوستان کی جانب سے یوزویندر چہل (2/24)، ارشدیپ سنگھ (2/31) نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان ہاردک پانڈیا اورکلدیپ یادو نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔ بولروں کے لئے سازگار پچ پر نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی اوپنرز ایشان کشن (6) اور شبمن گل (3) پہلے پانچ اوورزکے اندر ہی سستے میں آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان 4.5 اوور میں 28-2 رنز پرگہری پریشانی میں تھا لیکن سوریہ کمار یادو (21 گیندوںمیں21 رنز) اور ڈیبیوکرنے والے تلک ورما (22 گیندوں پر 39 رنز) نے ہندوستان کی اننگز کو بحال کرنے کی کوشش کی۔ہندوستان کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلنے کے باوجود تلک کسی بھی قسم کے دباؤ میں نظر نہیں آئے اورکچھ شاندار شاٹس کھیلے۔ دوسری طرف سوریہ کمار اپنی روانی میں نہیں تھے لیکن وہ دوسرے سرے سے کافی مدد دے رہے تھے۔اس شراکت کو جیسن ہولڈر نے توڑا جنہوں نے 9ویں اوور میں سوریہ کمارکو آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں تلک بھی روماریو شیفرڈکے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔ اس موقع پر ہندوستان 10.6 اوورکے بعد 77-4 پر تھا۔کپتان ہاردک پانڈیا (19گیندوں پر 19 رنز) اور سنجو سیمسن (12گیندوں پر 12رنز) نے پھر اننگزکو مستحکم کیا اور 36 رنزکی شراکت قائم کی اس سے پہلے کہ دونوں ایک ہی اوور میں آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل نے ہندوستان کوکچھ امید دلائی لیکن وہ بھی19 ویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ارشدیپ سنگھ نے اننگز کی دوسری آخری گیند پر آؤٹ ہونے سے پہلے 7 گیندوں پر12رنز کے دوران دو چوکوں کے ساتھ رن کے تعاقب میں ہندوستان کی امیدوںکو زندہ رکھا لیکن ہندوستان آخرکار20 اوورز میں 145-9 تک محدود رہا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوبیڈ میک کوئے (2/28)، جیسن ہولڈر (2/19) اور روماریو شیفرڈ (2/33) سب سے کامیاب بولرس رہے۔