کوچی۔27؍جولائی ( ایجنسیز) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان کو ایک مضبوط اور اقتصادی طور پر خود انحصار ملک بننا چاہئے کیونکہ دنیا طاقت کو تسلیم کرتی ہے اور اس کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہہندوستان کو صرف سونے کی چڑیا ہی نہیں رہنا بلکہ ببرشیر‘ میں تبدیل ہونا چاہیے۔ کوچی میں آر ایس ایس سے منسلک ادارہ شکشا سنسکرتی اتھن نیاس کیگیان سبھا’ سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کو “سونے کی چڑیا” ہونے کی علامت سے آگے بڑھ کر “شیر” بننا چاہیے۔”دنیا طاقت کو سمجھتی ہے۔ اس لیے ہندوستان کو مضبوط ہونا چاہیے۔ اسے معاشی لحاظ سے بھی امیر ہونا چاہیے۔ بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کو عالمی ترتیب میں اپنا صحیح مقام حاصل کرنے کیلئے طاقتور اور خوشحال ہونا ضروری ہے۔قومی شناخت کے موضوع پر بھاگوت نے بغیر ترجمہ کے ’بھارت‘ نام کو محفوظ رکھنے پر زور دیا۔بھارت ایک مناسب نام ہے، اس کا ترجمہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہمیں بھارت کہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی شناخت کو برقرار رکھا جانا چاہیے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔آر ایس ایس کے سربراہ نے تعلیم کے مقصد اور اقدار کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی اور کہاکہ جو تعلیم خود غرضی سکھاتی ہے وہ حقیقی تعلیم نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم صرف اسکولوں تک محدود نہیں ہے بلکہ گھر اور معاشرے تک پھیلی ہوئی ہے۔ جس ماحول میں بچے بڑے ہوتے ہیں وہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ معاشرے کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ ایک پراعتماد اور ذمہ دار نسل کی پرورش کے لیے کس قسم کے ماحول کی ضرورت ہے۔اس کانفرنس میں کیرالہ کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کے ساتھ ملک بھر سے کئی سینئر ماہرین تعلیم اور وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ شکشا سنسکرت اتھن نیاس کے صدر ڈاکٹر پنکج متل، سکریٹری ڈاکٹر اتل کوٹھاری، کوآرڈینیٹر اے ونود، کوچین شپ یارڈ کے چیئرمین مدھو نائر بھی موجود تھے۔