گوہاٹی۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ڈینیل وائٹ کے ناٹ آؤٹ64 رنزکی نصف سنچری اننگز اورکیتھرین برٹ کی17 رنز پر تین وکٹ کی شاندرا بولنگ میزبان ہندستانی خاتون ٹیم پر بھاری پڑی جسے یہاں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی20 میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست برداشت کرنی پڑی۔انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہندستانی خواتین نے مقررہ20 اوورس میں آٹھ وکٹ پر 111 رنز کا چھوٹا اسکور بنایا۔ اس کے جواب میں انگلش ٹیم نے19.1 اوور میں پانچ وکٹ پر114 رنز کا اسکور بنا کر آسانی سے میچ اپنے نام کر لیا۔ہندستانی اننگزمیں متھالی راج نے 20 رنزکا بڑا اسکور بنایا جبکہ اوپننگ جوڑی ہرلین دیول نے14 اورکپتان سمرتی مدھانا نے12 رنزکا ہی اہم کردار ادا کیا۔ مڈل آرڈرمیں دپتی شرما نے18 اور بھارتی فلمالی نے18 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کے لئے کیتھرین17 رنز پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہیں جبکہ لنسي اسمتھ کو11 رنز پر دو وکٹ ملے ۔انگلش ٹیم کی کامیابی میں اوپنر ڈینیل کا اہم تعاون رہا جنہوں نے55 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے لگاکر ناٹ آؤٹ64 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کی ٹوئنٹی20 میں تیسری نصف سنچری بھی ہے ۔ ہندستانی بولروں نے اگرچہ انگلینڈ کے مڈل آرڈر کے وکٹ جلد لئے لیکن ان کے سامنے دفاع کرنے کے لئے بڑا اسکور نہیں تھا۔ انگلینڈ کے لیے دوسرا بڑا اسکور لارین ونفیلڈ کا29 رنز رہا۔ ڈینیل کو ان کی میچ فاتح اننگزکیلئے پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔ہندستان کے لیے ایکتا بشٹ نے23 رنز پر دو وکٹ نکالے جبکہ دپتی شرما، رادھا یادو اور پونم یادو کو فی کس ایک وکٹ ملی ۔