نئی دہلی۔ عالمی فٹ بال کی سب سے بڑی باڈی فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) پر پابندی لگانے اور تیسرے فریق کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اکتوبر میں منعقد ہونے والے خواتین کے انڈر17 ورلڈ کپ کی میزبانی چھیننے کی دھمکی دی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے قومی وفاق کے انتخابات کروانے کی ہدایت کے چند روز بعد ایساکیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے اے آئی ایف ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ انتخابات کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے طے شدہ شیڈول کے مطابق کروائے۔کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز اس وقت نیشنل فیڈریشن کو چلا رہی ہے۔ہندوستان 11 اکتوبر سے فیفا انڈر17 خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔انتخابات 28 اگست کو ہوں گے اور انتخابی عمل 13 اگست سے شروع ہوگا۔ سپریم کورٹ نے کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے تیار کردہ پروگرام کو قبول کر لیا ہے۔فیفا نے اے آئی ایف ایف کے قائم مقام سیکرٹری جنرل سنندو دھر کو لکھے گئے خط میں کہا ہم اے آئی ایف ایف سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں 3 اگست 2022 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ایک سرکاری نقل 9 اگست 2022 کی شام 5 بجے تک فراہم کی جائے۔ہندوستان اس وقت فیفا ورلڈ کپ کی میز بانی کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔