ہندوستان کو مطلوبہ مبینہ دہشت گرد اکرام بنگلہ دیش میں گرفتار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی / ڈھاکہ : بنگلہ دیش پولیس نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے دوسرے سب سے بڑے لیڈر اور ہندوستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اکرام کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اکرام ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ اس کے پاس سے ہندوستانی پاسپورٹ اور اس کی بیوی کا آدھار کارڈ ملا ہے ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ اکرام کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ۔ وہ بنگلہدیش میں انصار الاسلام کے سرکردہ رہنما عثمان غنی عرف ابو عمران کا قریبی ساتھی ہے ۔ پوچھ گچھ کے بعد ڈھاکہ کے انسداد دہشت گردی اور بین الاقوامی جرائم ( سی ٹی ٹی سی ) کو معلوم ہوا کہ اکرام القاعدہ کے ہندوستان میں یونٹ کا سربراہ ہے ۔ ہندوستانی پولیس کو کافی عرصے سے اس مطلوب دہشت گرد کی تلاش تھی ۔ وہ ابوطلحہ اور مولانا سبط کے نام سے مشہور ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اکرام اور اس کی اہلیہ فاریہ آفرین کو 30مئی کو شہر کے علاقہ مدارٹیک سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اب جیل میں ہیں ۔ دونوں کو متعدد بار ریمانڈ پر لیا جاچکا ہے ۔