آسٹریلیا آئی سی سی کے تمام خطابات جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی
لندن۔ آسٹریلیا ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے افتتاحی ایڈیشن میں رسائی سے محروم رہنے کے دو سال بعد سست اوور ریٹ کی وجہ سے دو پوائنٹس کی سزا کے باوجود پیٹ کمنز کی قیادت والی ٹیم نے اتوار کو اوول میں 2023 کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف 209 رنز کی جامع جیت کے ساتھ ایونٹ اپنے نام کرلیا۔آسٹریلیا آئی سی سی کے تمام ایونٹس جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے جیسا کہ اس نے اس سے قبل ونڈے ورلڈ کپ ، چمپئنز ٹرافی اور ٹی 20 ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا ہے اور آج ٹسٹ کا خطاب بھی اپنے نام کرلیا ۔ شاندار فتح کے ساتھ انہیں ان کا نواں آئی آئی سی خطاب، اور پہلا ڈبلیو ٹی سی تاج بھی ملا ہے، آسٹریلیا مردوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں تمام بڑی ٹرافی جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ان کی جیت پانچ روزہ میچ کے پہلے دن پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ (163) اور اسٹیو اسمتھ (121) کے درمیان 285 رنزکی شراکت سے قائم ہوئی جب آسٹریلیا کو ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کے لیے بھیجا۔ ہندوستان نے پانچویں دن کا کھیل 40 اوورز میں 164/3 سے شروع کیا، ٹسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ کامیاب تعاقب کرنے کی امیدوں کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ یہ امید اس وقت بڑھ گئی جب ویرات کوہلی اور اجنکیا رہانے نے 444 کے ناممکن تعاقب کے دوران چوتھی وکٹ کی 86 رنز کی شراکت میں بامقصد دکھائی دی۔اس کے بعد رہانے اور کے ایس بھرت کی جانب سے کچھ مزاحمت کے باوجود، ہندوستان پہلے سیشن میں 63.3 اوورز میں 234 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا، اس نے اپنی آخری سات وکٹیں 70 رنز پر گنوا دیں۔ تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون 4-41 کے ساتھ آسٹریلیا کے لئے کامیاب بولر تھے ، اس کے بعد بولانڈ (3/46)، مچل اسٹارک (2-77) اور کپتان پیٹ کمنز (55-1) وکٹ لینے والے بولر بنے ایشز سے پہلے آسٹریلیا کی یہ اہم وکٹ ہے ۔ اس شکست کا مطلب ہے کہ ہندوستان کا آئی سی سی خطاب جیتنے کا دردناک انتظار، جو تقریباً دس سال سے جاری ہیوہ اور طویل ہوگیا۔ قبل ازیں2021 میں ساؤتھمپٹن میں افتتاحی ایڈیشن میں نیوزی لینڈ نے انہیں آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد ڈبلیو ٹی سی فائنلز میں ہندوستان کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔