نئی دہلی۔ ہندوستان نے آذربائیجان کے باکو میں جاری آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا۔ہندوستان کی تینوں کھلاڑیوں نے ڈنمارک کی اینا نیلسن، ایما کوچ اور رکے مینگ ابسن کو 17۔ 5 سے شکست دی۔پولینڈ نے برونز میڈل حاصل کیا۔سابق عالمی نمبر ایک نشانے باز ایلاوینل، رمیتا اور شریا پیر کو کوالیفکیشن کے دو راؤنڈ کے بعد فائنل میں پہنچے تھے۔انہوں نے پہلی کوالیفکیشن میں 944.4 کے اسکور کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ وہ دوسری کوالیفکیشن میں ڈنمارک کے پیچھے دوسرے نمبر پر رہی۔مردوں کے ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کے رودرکش پاٹل، پارتھا مکھیجا اور دھنوش سری کانت نے برونز میڈل کے مقابلے میں کروشیا سے ہار گئے۔ہندستانی رائفل ٹیم میڈل ٹیلی میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ سربیا سرفہرست ہے۔