ہندوستان کو ٹی 20سیریز میں بھی شکست

   

گولڈ کوسٹ۔ تاہلیہ میک گراکی31 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنزکے علاوہ بیتھ مونی کی 43 گیندوں میں 61 رنز کی شاندار اننگز کے بعد میزبان بولروںکی مسلسل وکٹیں لینے سے آسٹریلیا نے تیسرے اورآخری ٹی 20 میں ہندوستانکو 14 رنز سے شکست دی۔ اتوار کو یہاں میٹرکون اسٹیڈیم میں منعقدہ اس مقابلے میں کامیابی کے ذریعہ آسٹریلیا نے ٹی 20 سیریز 2-0 اور ملٹی فارمیٹ سیریزکو 11-5 سے جیت لیا۔150 کے تعاقب میں سمرتی مندنا نے پاور پلے میں سست شروعات اور شفالی ورما کے جلد آوٹ ہونے کے باوجود 49 گیندوں میں 52 رنز بنائے۔تاہم ان کی یہ اننگز بھی ہندوستانی ٹیم کو کامیاب نہیں دلواپائی۔مندنا نے دوسری وکٹ کے لیے جمیما روڈریگس (26 گیندوں پر 23) کے ساتھ 57 رنزکی شراکت نبھائی ۔آخری اوور میں رچا کھوش نے مسلسل دوچھکے اور ایک چوکا لگایا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور ہندوستان کو شکست ہوئی۔تاہلیہ کو مقابلے اور سریز کی بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز ملے۔