ہندوستان کو چند سال میں 5 ٹریلین امریکی ڈالر مالیاتی معیشت بننے 9-10% شرح ترقی کی ضرورت : کوٹیک

   

٭ ممبئی : کوٹیک مہیندر بینک کے سی ای او ادئے کوٹیک نے کہا کہ ہندوستان کو 5 ٹریلین مالیاتی معیشت آئندہ چند سال میں بننے کا نشانہ پورا کرنے کیلئے 9 تا 10 فیصد معاشی ترقی کی ضرورت ہے۔ معیشت کو آئندہ 20 سال میں 9 فیصد شرح سے ترقی کرنا چاہئے جہاں آج چین ہے۔ کوٹیک نے کہا کہ حکومت نے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی برائے 2019-20ء 7 فیصد ظاہر کی ہے۔