ہندوستان کو کامن ویلتھ شوٹنگ چمپئن شپ کی میزبانی کا امکان

   

نئی دہلی ۔ 25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) امکانات روشن ہے کہ ہندوستان 2022ء میں کامن ویلتھ شوٹنگ چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا ۔ سی جی ایف انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن ( آئی ایس ایس ایف) کے درمیان 5ڈسمبر کو میونخ میں ہوئے اجلاس کے بعد یہ امکانات پیدا ہوئے ہیں ۔ انڈین اولمپک اسوسی ایشن کے صدر نریندر بترا نے سی جی ایف کو ایک مکتوب بھی تحریر کیا ہے ۔