نئی دہلی ۔ 2 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک لاکھ 21 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ پلاسٹک کچرا ہندوستان کی جانب سے دیگر کمپنیوں کو جدید کاری کیلئے دیا جارہا ہے جس سے پلاسٹک آلودگی میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک تحقیق کے بموجب پاکستان اور بنگلہ دیش کو مشترکہ طورپر صرف 55 ہزار میٹرک ٹن پلاسٹک کچرا جدید کاری کیلئے درآمد کیا جاتا ہے ۔ ہندوستان کو زیادہ مقدار میں پلاسٹک کچرے کی درآمد قابل تشویش ہے ۔