ہندوستان کو ہندوستان میں شکست دینا، افریقہ کا مقصد

   

ممبئی، 8 اکتوبر (آئی اے این ایس) ہندوستان کے خلاف ایک کثیر فارمیٹ کے دورے کی تیاری کے دوران، جس میں دو ٹسٹ میچز شامل ہیں، جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوْما نیوزی لینڈ کی ہندوستان کے خلاف اکتوبر۔ نومبر2024 میں کی گئی وائٹ واش کامیابی سے متاثر ہیں اور افریقہ کے لئے بھی ایسی ہی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ نیوزی لینڈنے مذکورہ کامیابی کے دوران پہلے ٹسٹ میں بنگلور میں آٹھ وکٹوں سے، دوسرے میں پونے ٹسٹ میں 113 رنز سے فتح حاصل کی اور وارنگھیڈ اسٹیڈیم، ممبئی میں 25 رنز سے جیت کے ساتھ وائٹ واش مکمل کیا جو دہائیوں میں ہندوستان میں کسی بھی ٹیم کے لیے پہلی تاریخی کامیابی تھی۔ اگرچہ جنوبی افریقہ ہندوستان میں صرف دو ٹسٹ میچزکھیلے گا، باوْما امید رکھتے ہیں کہ وہ دونوں میچ جیت کر اپنی وائٹ واش بھی کر سکیں۔ جنوبی افریقہ کے کپتان جنہوں نے اپنی قیادت میں ٹیم کو ورلڈ ٹسٹ چمپئنزکا خطاب دلایا، انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان میں کامیابی کے لئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے مشورے لیں گے تاکہ یہ جان سکیں کہ ہندوستان کو کس طرح شکست دی جا سکتی ہے۔ باوْما نے ایک گفتگو میں کہا ہندوستان کا دورہ کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ نیوزی لینڈ نے جس طرح کام کیا، وہ کئی لحاظ سے متاثرکن تھا۔ بہت سی ٹیمیں ہندوستان آتی ہیں مگر زیادہ کامیاب نہیں ہوتیں۔ انہوں نے مزید کہا اور یہ کرکٹ کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ میںکین ولیمسن سے ضرور یہ پوچھوں گا کہ انہوں نے ہندوستان کے خلاف کس حکمت عملی کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ باوْما نے کہا کہ جنوبی افریقہ پہلے پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیلے گا اور وہ اس پر توجہ مرکوزکرنا چاہتے ہیں تاکہ ہندوستان کے دورے کے لیے رفتار پیدا ہو۔انہوں نے کہا یہ ہمارے لیے ایک اور بڑی سیریز ہوگی۔ کھلاڑی پاکستان جائیں گے، تو وہ اس چیلنج سے نمٹیں گے اور فوراً بعد ہندوستان کا دورہ ہوگا۔ جیسا کہ میں نے کہا جو کھلاڑی ہندوستان جا چکے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کتنا مشکل ہے لیکن کسی بھی سیریز یا کھیل کی طرح، مواقع موجود ہیں۔ باوْما نے ہندوستان کی مضبوط ٹیم میں شْبمن گل اور دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے کردار کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا، یہ دلچسپ ہے۔ شْبمن ایک بہترین اور پرکشش کھلاڑی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ روہت اور اس سے پہلے کوہلی نے ہندوستان کو بہت بلند مقام پر پہنچایا اور ہندوستان کو ایک خوفناک ٹیم بنایا۔میں نہیں سوچتا کہ اس سے ہندوستانی کرکٹ کے لیے ان کی کوششوں کی قدر کم ہوتی ہے۔ باوْما نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے بھی پرجوش ہیں۔انہوں نے کہاجو نوجوان کھلاڑی آپ کی رہنمائی اور تحریک سے آگے آئے ہیں، وہ قیادت سنبھالتے ہیں۔