ہندوستان کو 4 رنز سے شکست دیکر نیوزی لینڈ نے T20 سیریز جیت لی

   

ہیملٹن۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اتوار کو نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 4 رنز سے شکست دے کر T20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ ہندوستان، آسٹریلیا میں ونڈے اور ٹسٹ سیریز کے جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کی سرزمین پر اس سلسلے کو برقرار نہیں رکھ سکا، حالانکہ ہندوستان اپنے پہلے T20 میچ جیتنے کے بعد اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے پرامید تھا لیکن اتوار کی شکست کے بعد ہندوستان اب تک 9 مرتبہ T20 جیت چکا ہے اور ایک میچ میں شکست اور ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ ہندوستان کیلئے نیوزی لینڈ نے 213 کا ٹارگٹ مقرر کیا تھا لیکن 4دنوں کی کمی کے باعث وہ اس سیریز سے باہر ہوگیا۔ سیڈن پارک پر کھیلے گئے ہیں۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان سے 212 رنز بنائے تھے کولن منرو نے ٹم سیفرٹ کی ساجھیداری میں 40 بالز پر 72 رنز بنائے اور سیفرٹ نے 43 رنز بناکر اسکور کی ایک مضبوط بنیاد ٹھہرا دی۔ ہندوستان کے گیند باز کرونال پانڈیا سب سے مہنگے گیند باز ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 54 رنز میزبان ٹیم کے حوالے کردیئے۔ مڈل آرڈر کے کلدیپ یادو (2/26) اور بھوبنیشور کمار (1/37) کی بدولت ہندوستان نیوزی لینڈ کو ایک بڑا ہدف دینے سے قاصر رہا۔ کپتان روہت شرما جو ایسے نازک موڑ پر ٹیم کو سہارا دینے میں شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھی 32 بالز کی مدد سے صرف 38 نز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وجئے شنکر نے 28 بالز کی مدد سے 43 رنز بنائے اور شکھر دھون صرف 5 رنز پر آؤٹ قرار دیئے گئے۔ اس کے علاوہ ریشپ پنت 12 بالز میں 28، ہردیک پانڈیا 11 بالز سے 21 رنز جبکہ مہیندر سنگھ دھونی نے بھی 4 بالز میں صرف 2 رنز بناکر شائقین کو مایوس کردیا۔ آخری اوور میں ہندوستان کو 16 رنز کی ضرورت تھی۔ جس میں دنیش کارتک 33 رنز ناٹ آؤٹ قابل ذکر ہیں۔ اس سے پہلے کہ ساؤتھی کارتک کو آؤٹ تو کردیئے۔ انہوں نے صرف ایک رن بنایا۔ کرونال 30 بالز سے 26 رنز بناسکے۔ اس وقت تک میچ ہندوستان کی دسترس سے باہر نکل چکا تھا اور فائنل اور میں کارتک اور کرونال دونوں نے مل کر 28 بالز کی مدد سے 63 رنز جوڑے۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے بہ نسبت ہندوستان کے بہترین مظاہرہ کیا اور ان کی نپی تلی بولنگ جو اس چھوٹے میدان کیلئے ضروری ہے۔ اس کو بھرپور استعمال کیا اور کامیاب بھی رہے۔ پنت نے ہندوستانی اننگز میں اپنی شاندار بلے بازی سے چھکے کھیلتے رہے لیکن بائیں ہاتھ کے گیند باز سودھی اور سانٹینر نے ان کی پیش قدمی پر روک لگادی۔ ڈاٹ بال کی بدولت سیفرٹ نے وجئے شنکر کا وکٹ حاصل کرلیا۔ ہندوستان پہلے 6 اوورز میں 79 رنز تک سمٹ چکا تھا لیکن روہت شرما نے کارتک اور کلدیپ کو بھیج کر صورتحال کو تبدیل کردیا۔ نیوزی لینڈ کے آخری اوور میں ڈاریل میشل (19 رنز) اور راس ٹیلر (14 رنز) نے مضبوط اختتام عمل میں لایا۔