واشنگٹن :ہندوستانی
C-17
فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ کی مدد کیلئے امریکہ نے 670 ملین ڈالر مالیاتی فوجی آلات کی فروخت کو منظوری دی ہے۔ ہندوستان نے C-17 کیلئے آلات کی خریدی کی درخواست کی تھی جس میں فاضل پرزوں ، پرزوں کی درستگی اور اہلکاروں کی تربیت بھی شامل تھی۔ امریکہ نے کہا کہ ’’ ہندوستان کو اس کی ضرورت ہے… تاکہ ڈیساسٹر ریلیف اور انسانی امداد کی فراہمی کیلئے اس کی صلاحیت و چوکسی کو برقرار رکھا جاسکے۔
