ہندوستان کیخلاف آسٹریلیائی ونڈے ٹیم کا اعلان

   

ملبورن ۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف تین ونڈے میچزکی سیریز کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ چار ٹسٹ میچز کی سیریز کے بعد آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان ونڈے سیریز 12 جنوری سے کھیلی جائے گی جس کے لیئے میزبان ملک نے اپنی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں پیٹر سڈل، عثمان خواجہ اور نیتھن لائن کی واپسی ہو ئی ہے ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹریوس ہیڈ ، ڈی آرچی شارٹ ،کرس لین اور بین میکڈرمٹ کوبھی آسٹریلیائی ٹیم سے خارج کیا گیا ہے ،جبکہ گلین میکسویل کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔