آکلینڈ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دورہ نیوزی لینڈ پر پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز کے لئے میزبان ٹیم نے اپنی طاقتور ٹیم کا اعلان کیا ہے جبکہ پہلا مقابلہ 23 جنوری کو نیپیر سے ہوگا۔ تین ونڈے کے لئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پہلے ونڈے میں بائیں ہاتھ کے اسپنر و آل راؤنڈ مشل سانٹیز کو دس ماہ بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کیوں کہ وہ گھٹنے کے زخم مندمل ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سری لنکا کے خلاف اور نیوزی لینڈ کی گھریلو ٹی ٹوئنٹی سیریز سوپر اسماش میں کھیلتے ہوئے مکمل فٹ پائے گئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم اور آل راؤنڈر گرانڈ ہوم جن کو سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز میں آرام دیدیا گیا تھا، ہندوستان کے خلاف تین ونڈے کھیلنے کے لئے ٹیم میں جگہ دیدی گئی ہے لیکن جس میں نشام جن کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں نظرانداز کردیا گیا تھا اور ٹاڈا سٹل جو ابھی ابھی گھٹنے کی چوٹ سے اُبھر رہے ہیں کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ لیکن یہ دونوں کھلاڑیوں کو سوپر اسماش کے اختتام پر اپنے فٹنس کو ثابت کرنے کے بعد آخری دو ونڈے 31 جنوری اور 3 فروری کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ میں سائنٹیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ چھ میاچس میں 6.77 کی شرح سے سات وکٹس حاصل کئے ہیں اور ساتھ میں نارتھن ڈسٹرکٹس مقابلوں میں بھی وہ اپنے بیاٹ کا فن دکھائے ہیں۔ اُن کو تیز تر دوڑ اور میدان پر چھلانگ لگاکر کیچس لینے کے ٹسٹ کے بعد فٹ قرار دیا گیا ہے۔ ڈوبرسیویل جن کو سری لنکا ونڈے میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا اُن کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کوچ گیاری اسٹیڈ نے کہاکہ وہ ٹی ٹوئنٹی آکلینڈ میں کھیلے گئے برسیویل اور سانٹنر کی شاندار کھیل کارکردگی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف ابتدائی تین ونڈے کیلئے معلنہ ٹیم : کین ولیمسن (کپتان)، ٹرینٹ بولٹ، ڈوگ بریسویل، کولن ڈی گرانڈ ہوم، لوکی فیرگوسن، مارٹن گپٹل، مارٹ ہینری، ٹامپ لیتھن (وکٹ کیپر)، کولنگ مونرو، ہینری نیکلوس، مچل نیٹر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی اور راس ٹیلر۔