ہندوستان کیخلاف ریکارڈ بہتر بنانے کا وقت آگیا : کمنز

   

میلبورن ۔ آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنزکو یقین ہے کہ ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور کچھ عرصے کے لیے اپنے سخت حریف کے خلاف لگاتار ناکامیوں کی تلافی کرنے میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 22 نومبر کو شروع ہونے والی بارڈر۔گواسکر ٹرافی مسابقتی ہوگی۔ ہندوستان نے آسٹریلیا سے 2016-17 سے 2022 تک لگاتار چار سیریز 23 جیتی ہیں۔ ان میں سے دو مواقع پر اس نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دی۔ کمنز نے کہا کہ آسٹریلیا گزشتہ سال لندن میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف اپنی فتح سے متاثر ہونے کی کوشش کرے گا۔ کمنز نے اسٹار اسپورٹس کو بتایا ہم آسٹریلیا میں کھیلی گئی آخری دو سیریز میں کامیاب نہیں ہوئے۔ ہمیں سیریز (ہندوستان کے خلاف) جیتے ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے۔ اب یہ بہتر کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے خلاف مسلسل کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ہمیں شکست دی ہے لیکن ہم نے ان کے خلاف کئی جیت بھی درج کی ہیں جن سے ہم تحریک لینے کی کوشش کریں گے۔ ان میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا حالیہ فائنل بھی شامل ہے جس میں ہم کامیاب رہے۔ میں بارڈر ۔گواسکر ٹرافی کے بارے میں کافی پرجوش ہوں۔ سینئر بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کپتان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم بہت متوازن ہے اور آسٹریلیا کا ان کے خلاف سخت امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ ایک زبردست سیریز ہوگی۔ہندوستان بہترین کرکٹ کھیل رہا ہے۔ ہم گزشتہ دو بار ہندوستان کو شکست نہیں دے سکے تھے۔ ان کی ٹیم تمام شعبوں میں اچھے کھلاڑیوں کے ساتھ شاندار ہے۔ انہوں نے اپنے ملک میں بھی ہمارے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہذا اب آنے والی سیریزکافی دلچسپ ہونے والی ہے۔ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کسی بھی فارمیٹ میں میچ دلچسپ ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے پچھلے کچھ سالوں میں درجہ بندی میں بہت زیادہمقاماتتبدیل کی ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ فارمیٹ کیا ہے آپ ہمیشہ ان دونوں ٹیموں کو عالمی درجہ بندی میں کسی نہ کسی سطح پر پہلے نمبر پر دیکھیں گے۔. جب بھی یہ دونوں ٹیمیں کھیلتی ہیں، میچ دلچسپ ہوتا ہے۔