کولمبو ۔ میزبان سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے مقابلے کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکا کے سلیکٹرز نے منگل کو 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت چارتھ اسالنکا کو سونپی گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں چریت اسانانکا کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی لیکن اس کے باوجود انہیں کپتان بنا دیا گیا۔ دراصل ہندوستان کے خلاف سیریز سے قبل وینندو ہسرنگا نے اچانک ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے اور اسی وجہ سے اسالنکا کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ سری لنکن ٹیم نے ایک آرمی میجرکو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دنیش چندیمل جنہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے وہ سری لنکا کی فوج میں بطور میجر تعینات ہیں۔ ہندوستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے میزبان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ چارتھ اسالنکا، پاتھم نسانکا، کوسل پریرا، اویشکا فرنینڈو، کوسل مینڈس، دنیش چندیمل، کامندو مینڈس، داسن شاناکا، وینیندو ہسرنگا، دونیت ویلاج، مہیش ٹیکشنا، چامینڈو وکرماسنگھے، متھیشا پتھرانند اور نوشھرانا بی۔ ٹیم انڈیا کی بات کریں تو اس نے18 جولائی کو ہی اپنی ٹی20 اور ونڈے ٹیم کا اعلان کیا ۔ ہندوستان نے اپنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے نیا کپتان بھی مقررکردیا ہے۔ ٹیم کی کمان سوریاکمار یادو کو سونپی گئی ہے۔ شبمن گل کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ روہت شرما ونڈے ٹیم کی کمان سنبھالیں گے اور نائب کپتان شبمن گل ہوں گے۔ ہندوستان کی ٹی20 ٹیم: سوریاکمار یادو (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ، ریان پراگ، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، خلیل احمد اور محمد سراج۔ ہندوستان اور سری لنکا ٹی20۔ ونڈے سیریزکا شیڈول اس طرح ہے ۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 28 جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ونڈے سیریزکا پہلا میچ 2 اگست کوہوگا۔ دوسرا ونڈے 4 اگست اور تیسرا ونڈے 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔