ابوظہبی ۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ ٹی 20 مقابلے میں ہندوستان کے خلاف میچ میں شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا۔راشد خان نے ہندوستان کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہمیں ہندوستان سے شکست سے زیادہ اثر پڑے گا، ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری وہی ہے، ذہنیت وہی ہے اور ہم عمل کرنا بھی جانتے ہیں۔راشد خان نے نیوزی لینڈ سے میچ کو کوارٹر فائنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم جیت جاتے ہیں تو ہم جانتے ہیں یقیناً ہم سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا رن ریٹ اچھا ہے لہذا ہم سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن سکتے ہیں۔راشد خان نے کہا کہ اب تک وہ اپنی صلاحیتوں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ گروپ 2 کے سvپر 12 مرحلے میں ہندوستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، ہندوستان کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔
