ریاض: سعودی عرب نے ہندوستان کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت ہندوستان کو آکسیجن کے 3 کینیٹرس سمیت طبی سامان کے 100 کنٹینر ہندوستان روانہ کریں گے۔ آکسیجن کے 3 کنیٹیر ہندوستان کو روانہ کردیئے گئے ہیں۔ جو 6 جون تک ہندوستانی بندرگاہوں تک پہنچ جائیں گے۔ اس امدادی مشن کا مقصد دوست ممالک کو وباکی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔درایں اثنا ہندوستانی وزیر پٹرولیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سعودی حکومت کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ہے۔