نئی دہلی۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ہندوستان کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خدمات کی انجام دہی پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام سے ایک اعلی ترین سیول ایوارڈ تشکیل دی ہے۔ وزارت امور داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایوارڈ ایک میڈل اور ایک توصیفی صداقت نامہ پر مشتمل ہوگا جو بعداز مرگ پیش نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ بقید حیات جہد کاروں کو دیا جائے گا تاہم شاذ و نادر کہ منفرد صورتوں میں کسی انتہائی مستحق کو بعد از مرگ ایوارڈ دیا جاسکتا ہے۔ وزارت امور داخلہ نے ’سردار پٹیل نیشنل یونیٹی ایوارڈ‘ کی تشکیل کا ایک اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔