٭ نیویارک :کم از کم ملبہ کے 28 ٹکڑے ہندوستان کے مشن شکتی مخالف مصنوعی سیارہ (اے سیاٹ) مشن جانچ کے دوران خلاء میں چھوڑ دیئے گئے جو کرہ ارض کے مدار میں کم بلندی پر تیر رہے ہیں حالانکہ انہیں خلاء میں چھوڑے 7 ماہ ہوچکے ہیں۔ ہارورڈ اسمتھ سونین فلکیاتی طبعیات کے ماہر جوناتھن مگڈولن نے اس کا انکشاف کیا کہ اکثر ٹکڑے غالباً ایک میٹر سے بھی کم جسامت کے ہے۔ ناسا نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ 101 ملبہ کے ٹکڑوں میں سے 49 ملبہ کے ٹکڑے 15 جولائی کو مدار میں دریافت کئے گئے ہیں۔