نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی معاشرہ توقعات سے بھرا ہوا ہے اور انہیں پورا کرنے کے لیے ہمیں پنچ پرن (پانچ عہد) لینے ہوں گے ، جن کی بنیاد پر 100 فیصد ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر ہوگی جو ترقی کے ہر امتحان پر پورا اترے گا اور جس کا مرکز انسانیت ہو گی۔ پیر کو 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے اپنے نویں خطاب میں مودی نے کہا کہ ملک کا نوجوان توقعات سے بھرا ہوا ہے اور امنگوں کا طوفان ہے ۔ وہ اب انتظار نہیں کرنا چاہتا اور ترقی یافتہ ملک کے آزادی پسندوں اور شہداء کے خواب کو اپنے سامنے پورا کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے طویل عرصے تک انتظار کیا لیکن نوجوان نسل اب آنے والی نسل کو اس کا انتظار کرانے کے لئے مجبور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلا پران ہے ۔ اب ملک ایک بڑے عزم کے ساتھ آگے بڑھے گا اور وہ عزم ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا ہے ۔ دوسرا پران ہے اگر ذہن کے اندر کسی کونے میں غلامی کا کوئی نشان بھی موجود ہے تو ہمیں اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ تیسرا پران ہے ۔ ہمیں اپنے ورثے پر فخر ہے ۔ چوتھا پران اتحاد و یکجہتی اور پانچواں پران شہریوں کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت دور کے پہلے دن میں دیکھ رہا ہوں کہ ہندوستان کے لوگ امنگوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہر آدمی حالات کو بدلتا دیکھنا چاہتا ہے اور وہ اس تبدیلی کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج امرت کال کی پہلی صبح وہ نوجوان نسل سے ملک کو مکمل ترقی یافتہ قوم بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے امرت کال کے 25 سال بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا، ہمیں ان برسوں میں اپنی طاقت پنچ پرن پر مرکوز کرنی ہوگی، ہمیں اپنی طاقت کو مرکوز کرنا ہے اور ہمیں ان پنچ پرنوں کو لے کر 2047 تک آزادی کے دیوانوں کے تمام خوابوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری لیکر تمام شہریوں کو آگے بڑھنا ہوگا ۔
خواتین کو احترام اور موقع دینے سے امرت کال کو نئی جہت ملے گی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لئے خواتین کی طاقت کی توہین نہیں کرنے اور انہیں فخر کے ساتھ مواقع فراہم کرنے سے ملک کی ترقی کو رفتار ملے گے اور امرت کال میں ملک کو آگے لے جانے کے لیے مزید پنکھ لگیں گے ۔ مودی نے کہا کہ وہ خواتین کی طاقت میں ترقی کی رفتار کو واضح طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر خواتین کو فخر اور احترام دیکر اس عمل سے جوڑا جائے تو اگلے 25 سالوں یعنی ملک کی آزادی کے 100 سال کے اس امرت کال میں قوم کی ترقی کو مزید پنکھ لگیں گے ۔خواتین کی توہین کو اپنے اندر کا درد بتاتے ہوئے مودی نے ہم وطنوں سے خواتین کی توہین نہ کرنے کا عہد لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ‘‘کسی نہ کسی وجہ سے ہمارے اندر ایسی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس میں ہم اپنے الفاظ سے ، سلوک سے خواتین کی توہین کرتے ہیں۔
ہر گھر کو نل سے پانی ملا
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہر مقصد کو حاصل کرنے میں عزم ضروری ہوتا ہے اور اسی عزم کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کے ہر گھر میں ‘نل سے صاف پانی’ فراہم کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ مودی نے کہا کہ ہر عہد میں کامیابی ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ 2019 میں انہوں نے اس فصیل سے ملک کے ہر گھر کو نل سے پانی پہنچانے کا عہد لیا جو تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ کام 2024 کے مقررہ ہدف تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں خاندانوں کو نل سے پانی فراہم کرنے کا کام عزم و ہمت سے ہی ممکن ہوسکا ہے ۔ اگر ہم ایک عزم کے ساتھ چلیں تو مقصد خود بخود حاصل ہو جاتا ہے اور اسی عزم کا نتیجہ ہے کہ ملک کے ہر گھر کو نل سے پانی پہنچ رہا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب قوم کے پاس آزادی کی 100ویں سالگرہ منانے کے لیے اگلے 25 سالوں میں ‘امرت کال’ کا عزم ہے اور ہمیں اس مدت میں طے شدہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے ۔