ہندوستان کی بہتر بولنگ،پاکستان 172 رنز پر ڈھیر

   

پوچیسٹروم۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ہندوستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172رنز بنا ئے ہیں جودراصل ہندوستانی بولروں کی کفایتی بولنگ کا نتیجہ ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا۔ ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور ہندوستانی بولرز نے حریف ٹیم کو43.1 اوورز میں ہی پویلین بھیج دیا۔اوپنر حیدرعلی نے نصف سنچری اسکور کی اور 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان روحیل نذیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ہندوستان کے لئے ششانت مشرا نے کامیاب بولنگ کرتے ہوئے ۔8.1 اوورس میں 28 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔علاوہ ازیں کارتک تیاگی نے 8 اوورس میں 32رنز اور روی بشنوئی نے 10 اوورس میں 46 رنز دیکر فی کس دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ۔