جموں کے رام بن میںعوامی ریالی سے راہول گاندھی کا خطاب ، جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ
جموں: لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر اور سینئر کانگریس لیڈر راہولگاندھی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کانگریس کا پہلا قدم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کا ریاستی درجہ چھینا گیا ہے ۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کے روز ضلع رام بن کے بانہال میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ریاستی درجہ چھین لیا گیا اور پہلی بار ایک ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ ایک ریاست کے ریاستی درجے کو ختم کر دیا گیا اور لوگوں کے حقوق کو چھین لئے گئے ۔راہل گاندھی نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا: ‘سب سے پہلے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحال کریں گے کیونکہ نہ صرف آپ کے ریاستی درجے کو چھینا گیا ہے بلکہ تمہارے حقوق،تمہارے وسائل ہر چیز کو چھینا جا رہا ہے ۔انہوں نے خطاب میں کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ پہلے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے اس کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں لیکن بی جے پی ایسا نہیں چاہتی تھی وہ کہتی ہے پہلے الیکشن کریں گے پھر ریاستی درجے کی بحالی پر بات کریں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ بی جے پی مانے گی یا نہیں لیکن ہم ان پر اس قدر دبائو ڈالیں گے کہ جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ واپس دیا جائے گا۔کانگریس لیڈر نے امید ظاہر کی کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس اتحاد اسمبلی انتخابات کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ بات یقینی ہے کہ جموں و کشمیر میں کانگریس نیشنل کانفرنس اتحاد کی سرکار بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سرکار میں آنے پر ہم تمام خالی اسامیوں کو پورا کریں گے اور نوکری لگنے کی کم سے کم عمر کی حد کو بڑھا کر 40 سال کریں گے ۔راہول گاندھی نے کہا کہ ہم عارضی ملازمین کو مستقل کرکے ان کی آمدنی کو بڑھائیں گے ۔انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں جماعتیں ملک میں نفرت کا ماحول پھیلا رہی ہیں اور ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں لیکن کانگریس ملک کو متحد رکھے گا۔
وزیر اعظم مودی اپنا اعتماد کھو چکے
ہیں،اقتدار سے محرومی عجب نہ
ہوگی،راہول گاندھی کا دعویٰ
جموں: اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روز دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اپنا اعتماد کھو چکے ہیں اور وہ وقت زیادہ دورنہیں ہے جب ان کی پارٹی اقتدار میں نہیں ہوگی۔ جموں و کشمیر کے بانہال اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی میں راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مر کزی حکومت وزیراعظم مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ اور ان کے کارپوریٹ دوست چلا رہے ہیں۔ بیروزگاری کے معاملہ پر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی نے چھوٹے تاجروں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے کیونکہ مرکزی حکومت دو ارب پی اشخاص کیلئے کام کر رہی ہے۔