ہندوستان کی ثقافت دنیاکیلئے ایک مثال

   

سنگاریڈی میںدسویں سالانہ قومی کنونشن کاگورنر کے ہاتھوں افتتاح ۔کلکٹر ودیگرکی شرکت

سنگا ریڈی 27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع کندی منڈل میں ائی ائی ٹی حیدراباد میں جشنو دیو ورما گورنر تلنگانہ نے قومی کنونشن کا افتتاح کیا اور کہا کہ ہندوستان کی ثقافت اور کامیابیاں دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔ استاد کا درجہ چمکتے ستاروں کی طرح ہوتے ہے۔ استاد اور شاگرد کی بہترین جوڑی ہوتی ہے جو بہتر تال میل کے ساتھ نا قابل یقین کامیابیاں رقم کرتی ہیں۔ گورنر نے آئی آئی ٹی کندی میں دسویں سالانہ کنونشن میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ گورنر جشنو دیو ورما نے شمع روشن کرتے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا۔ گورنر نے کہا کہ وفاقیت ہندوستان کے ثقافتی خزانوں میں سے ہیں انہوں نے کہا کہ استاد ایک چراغ کی مانند ہے اور گرو شاگرد کا ایسا بندھن ہے جو دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ ملک میں استاد اور شاگرد کی 5 ہزار سال سے زائد کی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلچرل فیسٹ ایک تحریک کے طور پر جاری رہے گا اور کہا کہ ہندوستانی روایات میں خاندان کے بزرگوں اور اساتذہ کا احترام کرنے کا نظام موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں 240 فنکار حصہ لے رہے ہیں اور ملک بھر سے فن کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کر رہی ہیں ضلع کلکٹر وی کرانتی نے کہا ہندوستان دنیا میں ثقافتوں کا سب سے قدیم اور متنوعحصہ ہے اور ہندوستانی ثقافت بہت سے مذاہب، زبانوں، رنگوں، ذاتوں اور خطوں کا امتزاج ہے۔ہندوستان کے ہر خطہ کی اپنی منفرد رسوم و روایات ہیں۔ تاہم جس عظمت نے اس تنوع کو اتحاد میں ڈھالا ہے وہ ہندوستانی ثقافت میں مضمر ہے۔ ضلع کلکٹر نے بتا یا کہ کریم نگر میں میونسپل کمشنر کے طور پر اپنے دور کے دوران کچی پوڈی رقص سیکھا ہے۔ اس موقع پر آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ڈائریکٹر بی ایس مورتی، پدم وبھوشن پنڈت ہری پرساد چورسیا، پدم بھوشن ڈاکٹر راجیم کے ساتھ 200 فنکار موسیقی موجود تھے۔