ہندوستان نے جنوبی افریقہ کوپہلی بارفالوآن کھیلنے پرمجبورکیا اورگیندبازوں کی شاندارکارکردگی کی بدولت دوسرا ٹسٹ چوتھے دن ہی اتوارکو اننگ اور137رن سے جیت کرتین میچوں کی سیریزمیں 0-2 کی ناقابل تسخیرسبقت حاصل کرلی۔ ہندوستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف یہ سب سے بڑی جیت ہے اور اس کے ساتھ ہی ہندستان نے فریڈم ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔
ہندوستان نےآئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں یہ مسلسل چوتھی جیت حاصل کی ہے۔ ہندوستان کواس جیت سے40 پوائنٹس ملے اوراب اس کے 200 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ ٹسٹ چیمپئن شپ میں 200پوائنٹس تک پہنچنے والی ہندستان پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو دوسری اننگ میں 67.2 اوورمیں 189رن پرآؤٹ کرکے دوسرا ٹسٹ اننگ اور137رن سے جیت لی۔