ہندوستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی

   

ایسٹ لندن ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقی دورہ کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے یہاں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ بوفیلو پارک میں کھیلے گئے انڈر19 ٹیم کے پہلے ونڈے میں ہندوستانی بولروں نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 48.3 اوورس میں 187 رنز تک محدود رکھا اور مطلوبہ نشانہ 42.3 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بناتے ہوئے حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کے ذریعہ ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے نقصاندہ ثابت ہوا۔ ہندوستان کیلئے روی بشنوئی نے 3 جبکہ کارتک تیاگی، شبھانگ ہیگڈے اور اتھاروا نے فی کس 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔