ہندوستان کی زمین پر قبضہ کرنے کا زمانہ گیا، اروناچل میں LAC کے پاس بولے وزیر داخلہ امت شاہ

   

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ ہندوستان کی زمین پر قبضہ کرنے کا دور ختم ہو گیا ہے اور ہم فوج کی بہادری کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئی کی نوک کے برابر بھی ہم سے زمین کوئی نہیں چھین سکتا۔ وہ اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب کبتو علاقے میں وائبرنٹ ولیج کے ایک پروگرام سے خطاب کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا، ‘آج پورا ملک اپنے گھروں میں سکون کی نیند سو سکتا ہے کیونکہ ہماری انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکار اور فوج ہماری سرحدوں پر دن رات کام کر رہے ہیں۔ آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم پر بری نظر ڈالنے کی طاقت کسی میں نہیں ہے ۔