ممبئی: عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر نے رکشا بندھن کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے لئے ویڈیو پیام پوسٹ کیا جس میں اُنھوں نے کہا کہ وہ اس مرتبہ راکھی بھیجنے سے قاصر ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ اس کی وجہ دنیا بھر کو معلوم ہے ۔ لتا نے مودی سے خواہش کی کہ اگر ممکن ہوسکے تو آج اس موقع پر وہ ہندوستانیوں سے وعدہ کریں کہ وہ انڈیا کو بلندیوں تک لے جائیں گے ۔ لتا نے پی ایم مودی کو کروڑہا ماؤں اور بہنوں کی طرف سے نیک خواہشات پیش کیں۔ مودی نے اس کے جواب میں ٹوئٹ کرکے لکھا کہ لتا دیدی، رکشابندھن کے اس مقدس موقع پر آپ کا یہ جذباتی پیغام حوصلہ بڑھانے والا اور توانائی دینے والا ہے ۔ کروڑوں ماوں بہنوں کے آشیرواد سے ہمارا ملک نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور نئی نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔ آپ صحت مند رہیں اور لمبی زندگی ہو، بھگوان سے میری یہی پرارتھنا ہے ۔