ہندوستان کی سرحد مضبوط پالیسی سے محفوظ :رجیجو

   

نئی دہلی22اگست (یواین آئی) مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی سرحد محفوظ ہے اور آج ملک ہمت کے ساتھ اپنی زمین کے ایک ایک انچ تک پہنچ رہا ہے ۔ دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں منعقدہ ‘سرحد پار سے دراندازی: سماجی-اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی ماحول پر اثرات’ پر بات کرتے ہوئے مسٹر رجیجو نے کہا کہ میں سرحدی علاقے سے آیا ہوں۔ ہمارے ملک میں اکثر لوگ سرحدی علاقوں کے مسائل کو نہیں سمجھتے ۔ ہندوستان کو سینکڑوں سال تک بیرونی حملہ آوروں کی غلامی برداشت کرنی پڑی۔ ہمیں اپنی پرانی غلطیوں پر توجہ دینا ہوگی اور اپنی پالیسیوں کو مضبوطی سے بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کی سرحد محفوظ ہے اور ترقی کی کرن آخری گاؤں تک پہنچ چکی ہے ۔