ہندوستان کی سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں کامیابی

   

کوالالمپور۔ ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے حوصلہ اورکردار کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے منگل کو یہاں ایف آئی ایچ مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیزکوارٹر فائنل میں ہاف ٹائم میں 0-2 اور تیسرے کوارٹر میں 2-3 سے پیچھے رہنے کے بعد نیدرلینڈ کو 4-3 سے شکست دی۔ اس میچ میں جو دنیا کے نمبر3 ہندوستانی ٹیم اور عالمی نمبر4 نیدرلینڈ کے درمیان کوارٹر فائنل مقابلہ تھا یہ میچ کافی سنسنی خیز ثابت ہوا، ہندوستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے بے حد شاندار مظاہرہ کیا ، سیمی فائنل میں اب وہ 14 دسمبر کو جرمنی سے مقابلہ کرے گا۔ نیدرلینڈز نے پہلے کوارٹر میں ٹیمو بوئرز (5 منٹ) کی جانب سے پنالٹی کارنر کی گول میں تبدیلی کے ساتھسبقت حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم کے مضبوط دفاع کے باوجود پیپیجن وین ڈیر ہیجڈن (16 منٹ) نے دوسرے کوارٹر میں ایک اور پنالٹی کارنر کی گول میں تبدیلی کے ذریعے ڈچ ٹیم کے لیے گول کر کے ہاف ٹائم میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں آدتیہ لالاج (34 منٹ) کے گول کے ساتھ واپسی کی اس گول میں اریجیت سنگھ ہنڈل نے مدد کی۔ دو منٹ بعد اریجیت نے پنالٹی اسٹروک سے ہندوستان کے لیے برابری والا گول کیا۔ ہندوستان نے ڈچ پر دباؤ برقرار رکھا لیکن وہ ایک اور پنالٹی کارنر سنبھالنے میں کامیاب ہوا جسے تیسرے کوارٹر کے آخر میں اولیور ہورٹینیئس (44 منٹ) نے گول میں بدل دیا جس کے بعد ڈچ ٹیم نے تیسرے کوارٹر کے اختتام پر ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ دس منٹ سے بھی کم وقت باقی تھا اور ہندوستانی کھلاڑیوں نے کھیل کی رفتار کو بڑھایا اور یہ نتیجہ خیز ثابت ہواکیونکہ سوربھ آنند کشواہا (52 منٹ) نے ایک شاندار حملے کے بعد گول کرتے ہوئے اسکور کو 3-3 تک پہنچا دیا۔ پنالٹی کارنر میں تبدیلی کا ایک اور موقع پیدا ہوا، اس بار ہندوستان کے حق میں رہا اور انہوں نے اس کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے کپتان اتم سنگھ (57 منٹ) نے گول اسکور کرکے ہندوستان کو تین منٹ باقی رہنے کے وقت کامیابی دلوائی ۔